اکنامکس لکچرر کے لیے آج درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نامپلی حیدرآباد میں تعلیمی سال 2019-20 کے لیے اردو میڈیم طالبات کو اکنامکس پڑھانے کے لیے گیسٹ لکچرر کی فوری ضرورت ہے ۔ خواہش مند امیدوار تمام اصل اسناد کے ساتھ 29 اکٹوبر کو 10 بجے تا 2 بجے دن شخصی طور پر پرنسپل سے ربط کریں۔متعلقہ مضمون میں 55 فیصد نشانات لازمی ہیں ۔ خاتون امیدوار کو ترجیح دی جائے گی ۔۔