اندرا کرن ریڈی کے بشمول متحدہ عادل آباد کے 10 اراکین اسمبلی کی چیف منسٹر سے ملاقات

   

نرمل :۔ پرگتی بھون حیدرآباد میں متحدہ ضلع عادل آباد کے تمام دس اراکین اسمبلی بشمول ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی نے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی اور متحدہ ضلع عادل آباد میں ہورہے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے متحدہ ضلع عادل آباد کو مثالی ضلع بنانے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر صدر نشین بلدیہ جی ایشور نرمل سینئیر ٹی آر ایس قائد رام کشن ریڈی اور اے راجندر بھی شامل تھے ۔ وزیر اعلیٰ نے متحدہ ضلع کی ترقی کے لیے انہیں خصوصی دلچسپی کا اس موقع پر اظہار کیا ۔۔