اندرا گاندھی اسٹیڈیم میںجشن جمہوریہ تقاریب

   

کاماریڈی 15؍ اگست( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اندرا گاندھی اسٹیڈیم کاماریڈی میں یوم جشن آزادی کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ایم کودنڈا ریڈی، چیرمین تلنگانہ اگر کلچرل کمیشن نے شرکت کی اس موقع پر مختلف محکمہ جات میں نمایاں خدمت انجام دینے والے اداروں کو توصیف نامے کودنڈ ا ریڈی عطا کیے گئے جن میں قابل ذکر سب انسپکٹر محمد عثمان، محمد ارشد علی اردو آفیسر محکمہ اقلیتی بہبود محمد واحد محکمہ پولیس کو ان کی بہترین خدمات پر توصیف نامہ عطا کیا گیا اس موقع پر ان عہدہ داروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔