اندرا گاندھی نے آپ کا اعتماد کبھی نہیں توڑا”: کرناٹک میں انتخابی مہم کے دوران پرینکا گاندھی

   

بنگلورو:جیسے جیسے کرناٹک انتخابات قریب آرہے ہیں، تمام پارٹیاں ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے انتخابی مہم میں پوری طاقت لگا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی بھی کرناٹک کے دورے پر ہیں۔ کرناٹک میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے منگل کو کہا کہ ان کی دادی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کبھی بھی عوام کے اعتماد کو نہیں توڑا۔ پرینکا گاندھی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی اندرا گاندھی کو جانتے ہیں۔ان کی خاصیت یہ تھی کہ انہوں نے کبھی آپ کا اعتماد نہیں توڑا۔ آج اگر آپ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں تو یہ اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، سونیا گاندھی اور دیگر کانگریسی لیڈروں کی وجہ سے ہے جنہوں نے واقعی آپ کے لیے کام کیا۔