حیدرآباد۔/31 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی برسی اور سابق وزیر داخلہ سردار پٹیل کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ نکلس روڈ پر واقع اندرا گاندھی کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے گئے۔ بعد میں اسمبلی کے احاطہ میں موجود سردار پٹیل کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ گاندھی بھون میں اندرا گاندھی اور سردار پٹیل کی تصاویر پر پھول پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اے آئی سی سی انچارج جنرل سکریٹری مانکیم ٹیگور ایم پی، صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی، ورکنگ پریسیڈنٹ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی، مہیش کمار گوڑ، اے آئی سی سی سکریٹریز بوس راجو، ومشی چند ریڈی، نائب صدور جی نرنجن ، ڈاکٹر ملو روی، سابق صدر پردیش کانگریس وی ہنمنت راؤ، جنرل سکریٹری آل انڈیا یوتھ کانگریس انیل کمار یادو، فیروز خاں، واجد حسین، شیخ عبداللہ سہیل، راشد خاں، روہن ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔ مانکیم ٹیگور جو تلنگانہ میں کانگریس کے تنظیمی دورہ پر ہیں محبوب نگر پارلیمانی حلقہ کے جائزہ اجلاس میں شرکت کیلئے محبوب نگر روانہ ہوئے۔ر