نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔کانگریس صدر کھرگے اور سونیا آج صبح شکتی استھل پہنچ کر سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ ہندوستان کی سلامتی اور سالمیت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والی آئرن لیڈی کو قوم خراج عقیدت پیش کررہی ہے ۔