اندرا گاندھی کی 37 ویں برسی کے موقع پر کانگریس نے خراج عقیدت پیش کیا

,

   

نئی دہلی: بھارت کی سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی کل 37ویں برسی تھی۔ کانگریس رہنماؤں اور کارکنان نے ان کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔کانگریس رہنما راہل گاندھی سمیت مختلف رہنماوں نے کل شکتی استھل پر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ راہل گاندھی نے اپنی دادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ‘میری دادی آخری لمحہ تک بے خوف ہو کر ملک کی خدمات میں مصروف رہیں۔ ان کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے. قوت نسواں کی بہترین مثال اندرا گاندھی کی برسی پر خراج عقیدت۔’