دینے والے جلاد کا پوترا نربھئے کیس کے مجرمین کو پھانسی دینے تیار
لکھنؤ ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میرٹھ کی جیل سے وابستہ جلاد نے آج اشارہ دیا کہ وہ تہاڑ جیل میں 2012ء کے نربھئے کیس کے مجرمین کو پھانسی دینے تیار ہے۔ پون جلاد نے کہا کہ اس کے دادا نے وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل میں ملوث مجرمین کو پھانسی دی تھی۔ پون نے میرٹھ جیل میں حکام کے حوالہ سے فون پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ اگر اسے جیل کا نظم و نسق اجازت دیتا ہے تو وہ نربھئے کیس میں ملزمین کو پھانسی پر لٹکانے کیلئے تیار ہے۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ چار ملزمین کو پھانسی دینے کی تیاریاں جاری ہیں اور یو پی کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل نے تصدیق کی کہ تہاڑ جیل میں جلاد کی فراہمی کیلئے درخواست کی ہے۔
