اندرسنگھ کو گولڈ میڈل

   

لیما (پیرو): نو عمر نشانہ بازسروچی اندر سنگھ نے یہاں10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں ایک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسرا آئی ایس ایس ایف ورلڈکپ گولڈ اپنے نام کر لیا، جب کہ پیرس اولمپکس کی میڈلسٹ مانو بھاکر نے سلور میڈل جیت کر مقابلے میں ہندوستان کی برتری کو یقینی بنایا۔ جھجر سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سروچی، جنہوں نے حال ہی میں سیزن کے افتتاحی عالمی مقابلے میں اپنا پہلا ورلڈ کپ گولڈ جیتا تھا، نے24 شاٹس کے فائنل میں 243.6 پوائنٹس حاصل کیے، جس سے وہ مانو سے 1.3 پوائنٹس آگے رہیں۔ چین کی یاؤکیان شوئن نے برانز میڈل حاصل کیا۔ سروچی اور مانوکیکارکردگی کی بدولت ہندوستان نے آج کے دن تینوں رنگوں کے میڈلس حاصل کیے، کیونکہ اس سے قبل مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں سوربھ چودھری نے برونز میڈل جیتا تھا۔