اندرماں مکانات اسکیم کی درخواستوں کی جانچ کا اجلاس

   

نظام آباد : 19/ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میونسپل کمشنر نظام آباد ایس دلیپ کمار نے آج شام میونسپل کانفرنس ہال میں اندرامّا مکانات جات اسکیم کے تحت موصولہ درخواستوں کی جانچ کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر کمشنر نے وارڈ آفیسرز کی جانب سے اُٹھائے گئے مختلف شکوک و شبہات کو واضح کیا اور تمام میونسپل اسسٹنٹ انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ ویری فکیشن آفیسرز کے ساتھ باقاعدہ ٹیلی کانفرنس میٹنگس منعقد کریں تاکہ نگرانی کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام درخواستوں کی جانچ مکمل شفافیت کے ساتھ کی جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر مسٹر دلیپ کمار نے واضح ہدایات دیں کہ تین دن کے اندر تمام درخواستوں کی جانچ کا عمل مکمل کیا جائے۔اس اجلاس میں میونسپل اسسٹنٹ انجینئرس، وارڈ آفیسرز اور دیگر عہدہ دار نے شرکت کی۔