اندرماں مکانات کی تعمیر کی تکمیل پر افتتاح

   

Ferty9 Clinic

سنگاریڈی میں ٹی جی آئی آئی سی چیرپرسن نرملا جگا ریڈی کی شرکت

سنگاریڈی ۔14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی حلقہ میں پہلے دو اندرماں ا مکانات مکمل ہونے پر ٹی جی آئی آئی سی چیئرپرسن نرملا جگاریڈی نے گرہ پرَوِیش کی تقریب میں شرکت کی سنگاریڈی حلقہ کے تحت سداشیوپیٹ منڈل کے آتمکور اور کمبالاپلّی دیہات میں پہلے دو اندرماں مکانات کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے ٹی جی آئی آئی سی چیئرپرسن نرملا جگاریڈی نے ان مکانات کی گرہ پرَوِیش تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے باضابطہ افتتاح کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نرملا جگاریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی ماں جیسی ہے جو ہمیشہ عوام کے بارے میں سوچتی ہے۔ انہوں نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل بیڈروم مکانات کے نام پر عوامی پیسے کا غلط استعمال کیا گیا۔ ایک گاؤں کے لوگوں کو دوسرے گاؤں میں مکانات الاٹ کیے گئے اور بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے وہ مکانات بے کار ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے ہر اندرماں مکان کیلئے پانچ لاکھ روپے مختص کیے ہیں اور لوگوں کا اپنے ہی گاؤں میں گھر کا خواب پورا کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ درخواست دہندگان کو مکانات کے لیے پانچ لاکھ روپے ضرور ملیں گے اور کسی کو شک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو لوگ ابھی تک درخواست نہیں دے پائے ہیں، وہ فوری طور پر درخواست جمع کروائیں۔اس پروگرام میں حلقہ بلاک کانگریس صدر و سی ڈی سی چیئرمین رام ریڈی، آتمکور سرپنچ نکیتا بمبادھر چاری، سابق سرپنچ گنگنا، ہاؤسنگ ڈی ای مادھو ریڈی، اے ای ریشما، کمبالاپلّی سرپنچ اندوری بھارتامّا بابو، آتمکور نائب سرپنچ اشوک، کمبالاپلّی نائب سرپنچ پاروتھمّا آنجنیاہولو، مارکیٹ کمیٹی ڈائریکٹر یوسف اور دیگر نے شرکت کی۔