اندرما انڈلو کے مستحقین میں کاغذات کی تقسیم

   

محبوب نگر /15 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اندرماں انڈلو کا مقصد غریبوں کے ذاتی مکانات کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے کیا ۔ وہ محبوب نگر منڈل کے مختلف دیہاتوں میں اندرماں انڈلو کے استفادہ کنندگان میں کاغذات تقسیم کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ہر بے گھر کو گھر فراہم کیا جائے گا ۔ پچھلی بی آر ایس حکومت نے ڈبل بیڈروم اسکیم تو عوام کو نہیں دئے ۔ البتہ ڈبل بیڈروم کے نام پر دھوکہ ضرور دیا ہے ۔ لیکن کانگریس حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی ضرور تکمیل کرے گی ۔ کانگریس وعدے کے مطاق 3500 اندراماں مکانات حلقہ محبوب نگر کیلئے منظور کئے ہیں۔ گھر نہ ملنے پر کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ تمام مستحقین کو مکانات ملیں گے پہلے مرحلہ میں جن کو مکانات کی منظوری دی گئی تھی وہ بلا تاخیر تعمیر شروع کرکے مکمل کرلیں۔ اس موقع پر ٹی ایم ایف سی چیرمین عبیداللہ کوتوال ، موڈا چیرمین لکشمن یادو ، نرسمہا ریڈی ، بیکری انیتا ، سنجیو مدیراج ، سراج قادری ، نامور قانون داں و سینئیر قائدین پی وینکٹیش ، ایم سریندر ریڈی و دیگر قائدین و کارکنان موجود تھے ۔