واشنگٹن : امریکی امور دفاع پنٹگان نے بتایا ہے کہ17اکتوبر سے اب تک عراق اور شام میں ہمارے اڈوں پر 55 حملے کیے گئے ہیں۔پنٹگان کی نائب ترجمان صابرینہ سنگھ نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے بتایا کہ 17 اکتوبر سے اب تک عراق میں ہمارے اڈوں پر 27 اور شام میں 28 کل 55 بار حملے کیے گئِے ہیں جن میں ہمارے 59 اہلکار معمو لی زخمی ہوئے تھے۔ صابرینہ سنگھ نے بتایا کہ ہمارے اڈوں پر حملوں میں ایرانی نواز گروپ ملوث ہیں جنہیں جواب دینے کا امریکہ پورا اختیار رکھتا ہے۔نائب ترجمان نے مزید کہا کہ مشرق وسطی کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے غزہ سے باہر پھیلاو روکنے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔