اندرون ایک ہفتہ ایک لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی

   

کابل، 7 ستمبر (یو این آئی) وزارت برائے مہاجرین و بازآبادکاری کی اتوار کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران کل 1,07,037 افغان پناہ گزین ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان سے اپنے وطن واپس آئے ہیں۔وزارت نے بتایا کہ تمام واپس آنے والوں کو بنیادی امداد فراہم کی گئی ہے ، جن میں خوراک، پینے کا پانی، طبی سہولیات اور اپنے اپنے آبائی علاقوں تک مفت ٹرانسپورٹ شامل ہے ۔اس کے علاوہ دوبارہ آبادکاری میں مدد کے لیے 23 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ نقد امداد بھی فراہم کی گئی ہے ۔