ہریتاہرم پروگرام کے تحت مختص کردہ ہدف کو اندرون ایک ہفتہ مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر کریم نگرآر وی کرنن کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ایم پی ڈی او اور ضلعی عہدیداروں کے ہمراہ کھیل کے میدان کے قیام سے متعلقہ امور پر جائزے اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ واری ہریتاہرم میں مختص کردہ ہدف کو اندرون ایک ہفتہ مکمل کریں۔ انہوں نے موسم برسات کے اختتام سے قبل شجر کاری کے پروگرام کے انعقاد اور جیو ٹیگنگ کی تکمیل کی ہدایت دی۔ کلکٹر موصوف نے کوتاہی پر متعلقہ فرد کے خلاف سخت اقدامات کاا نتباہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ کے دیہی کھیل میدان کے قیام کیلئے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال، ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال، ایڈیشنل سی پی لااینڈ آرڈر سرینواس، ضلع عہدیداروں ، ایم پی ڈی او اور دیگر نے شرکت کی۔