حیدرآباد: جلد ہی ریاست تلنگانہ کی بلدیات میں تمام خدمات کو آن لائن کرتے ہوئے انہیں کاغذ سے پاک بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ریاست میں بلدیات کو کاغذ سے پاک بنانے کے سلسلہ میں متعدد اقدامات کئے جاچکے ہیں لیکن اب تک اس میں مکمل کامیابی حاصل نہ ہونے پر اب دوبارہ محکمہ بلدی نظم ونسق کی جانب سے ان اقدامات کو یقینی بنانے کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے اورکہا جار ہاہے تلنگانہ میں موجود تمام شہری بلدیات کو مکمل آن لائن اور تمام خدمات کو مکمل آن لائن کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس کی ادائیگی اور ٹیکس نوٹسوں کی اجرائی بھی آن لائن کرنے کے اقدامات کئے جانے لگے ہیں اور جلد ہی اس سلسلہ میں نئے سافٹ وئیر کے ذریعہ تمام بلدیات کے ریکارڈس کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور کمشنران بلدیہ کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ کاغذکی فائیلوں میں تفصیلات کے اندراج کے بجائے آن لائن تفصیلات کے اندراج کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں اور شہریوں کیلئے سیٹیزن سروس مراکز پر تمام کامو ںکو آن لائن کرنے کی سہولت فراہم کی جائے ۔ بتایاجاتا ہے کہ بلدیات میں شکایات و درخواستوں کی وصولی کے ساتھ ساتھ تخمینہ جات کے ادخال اور ٹنڈر کے علاوہ صداقتناموں کی اجرائی کے امور بھی آن لائن کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جا رہاہے ۔