نئی دہلی 11جون (سیاست ڈاٹ کام ) باقاعدہ گھریلو مسافر طیارہ سروس 25مئی سے پھر سے شروع ہونے کے بعد 17ویں دن بدھ کے روز ریکارڈ 712 پروازیں روانہ ہوئیں اور پہلی مرتبہ 70 ہزار سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔ شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ گھریلوفضائی مسافروں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ دس جون کو 17 ویں دن کل 712 پروازیں روانہ ہوئیں جن میں 70 ہزار 959 مسافروں نے سفر کیا۔دو مہینے بند رہنے کے بعد فضائی سروس دوبارہ شروع ہونے کے بعد پروازوں اور مسافروں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے ۔