اندرون ہفتہ تمام بینک ملازمین کو ٹیکہ اندازی کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔ حکومت نے بینک ملازمین کیلئے کورونا ٹیکہ کی مہم کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے مختلف بینکوں کے نمائندوں کے ساتھ ٹیکہ اندازی پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بینکرس کے اشتراک سے تمام بینک ملازمین کی ٹیکہ اندازی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے علاوہ آؤٹ سورسنگ ایمپلائز کو بھی آئندہ ہفتہ خصوصی مہم میں ٹیکہ کی خوراک دی جائے۔ چیف سکریٹری نے بینکرس کو بتایا کہ حکومت نے اکٹوبر کے اختتام تک خصوصی ٹیکہ اندازی مہم کے ذریعہ جوکھم والے گروپس کی ٹیکہ اندازی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں ایسے گروپس کو ترجیح دی گئی جو عوام میں گشت کرتے ہیں۔ حکومت نے ریاست کیلئے زائد ویکسین کے حصول پر مرکز سے نمائندگی کی ہے۔ پرنسپل سکریٹری فینانس رم کرشنا راؤ، پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار، پرنسپل سکریٹری آئی ٹی جیش رنجن، سکریٹری ہیلت مرتضی علی رضوی، اسٹیٹ لیول بینکرس کمیٹی کنوینر کرشنا شرما اور دیگر بینک نمائندے موجود تھے۔