پداپلی۔3جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اندرون جون 12 ضلع مستقر پداپلی اور منڈلوں میں معہ اجازت تعلیمی سال 21-2020 کے لئے درسی کتابوں کی فروخت کے لئے مستند دوکانوں کو ضلعی محکمہ برائے تعلیمات میں رجسٹریشن کروانے کے تحت ضلعی عہدیدار برائے تعلیمات جگن موہن ریڈی نے مطلع کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں گذشتہ 5 سالوں سے درسی کتابیں فروخت کرتے ہوئے واٹ اور جی ایس ٹی لائسنس رکھنے والے دکانداردرخواست داخل کرنے کے اہل ہیں۔ معہ درخواست گذشتہ 3 سالوں کی سالانہ آمدنی کا تصدیق نامہ’ چارٹیٹ اکاونٹنٹ سے تصدیق شدہ آڈٹ رپورٹ’ درسی کتابوں کے فروخت کا تجربہ اور ایک ہزار روپیوں کا ای ایم ڈی ضلعی عہدیدار برائے تعلیمات کے نام پر ڈی ڈی کر متعین کردہ وقت میں ضلعی دفتر برائے تعلیمات میں داخل کریں.۔
