دیہی علاقوں میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں پر متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ ضلع کلکٹر کا جائزہ اجلاس
پداپلی۔ دیہی علاقوں میں قبرستانوں کی تعمیری کاموں کو اندرون 2 ماہ تکمیل کرنے کی ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی. پلے پرگتی سے متعلقہ امور پر ضلع کلکٹر نے بروز جمعہ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں جائزہ اجلاس منعقد کیا. انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے باعث مالی بحران کے دور میں بھی حکومت کی جانب سے مواضعات کی ترقی کے لئے ہر ماہ فنڈز جاری کئے جارہیہیں. ضلع کلکٹر نے مطلع کیا کہ وزیر اعلیٰ نے ہر گرام پنچایت کے حدود میں قبرستان’ ڈمپنگ یارڈ’ نرسری’ کمپوسٹ شیڈ’ ٹریکٹر جیسی بنیادی سہولیات کو لازمی قرار دیا ہے. مواضعات میں ہر دن صاف صفائی کے کاموں کی عمل آوری کو یقینی بنانے’ ضرورت پڑنے پر زائد عملہ کا استعمال کرتے ہوئے ناکارہ جھاڑیوں کی صفائی’ پانی کے انجماد کو روکنے کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایت دی. عہدیداروں نے بتایا کہ مواضعات میں ڈمپنگ یارڈ کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے اور ٹریکٹر کی خریداری کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔اندرون 15 دن ٹریکٹروں کے ساتھ ٹرالیوں اور ٹینکروں کا حصول کرنے’ قبرستانوں کے تعمیری کام اندرون 2 ماہ تکمیل کرنے’ قبرستانوں میں خواتین و مرد حضرات کو نہانے کے لئے سہولیات بہم پہنچانے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی. انھوں نے کہا کہ مواضعات میں کارکرد کاموں کی تفصیلات وزیر اعلیٰ نگران کاروں سے دریافت کر رہے ہیں ‘ لہذا چوکسی کے ساتھ فرض شناسی سے کاموں کو انجام دینے’ مواضعات میں دستیاب ڈہپنگ یارڈ اور ٹریکٹر کا موثر استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا’ ضلعی دیہی ترقیاتی عہدیدار ونود کمار’ ضلع پنچایت آفیسر سدرشن’ ضلعی عہدیدار برائے جنگلات روی پرساد’ منڈل پنچایت آفیسر اور متعلقہ عہدیداروں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔
