وجئے وا ڑہ میںسالگرہ تقریب کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل
حیدرآباد۔ 27 ۔ اگست (سیاست نیوز) وجئے وا ڑہ شہر میں سالگرہ تقریب ماتم میں بدل گئی جہاں اندرون دو گھنٹے بھانجہ اور خالہ کی موت ہوگئی ۔ بھانجہ کی موت سے شدید صدمہ کا شکار خالہ اندرون دو گھنٹے فوت ہوگئی ۔ خالہ اور بھانجہ کی موت سے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی اور سارے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ خواجہ محمد کے گھر جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے اور وہ ان بچوں کی دوسری سالگرہ کا جشن منانا چاہتے تھے ۔ انہوں نے اپنے مکان میں تقریب منعقد کی اور پڑوس میں رہنے والی خالہ 46 سالہ زرینہ بیگم کو بھی مدعو کیا ۔ رات تقریباً گیارہ بجے خواجہ محمد نے بے چینی محسوس کی اور تھوڑی ہی دیر میں گھر میں ہی ڈھیر ہوگئے۔ انہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ خواجہ محمد کی میت کو مکان منتقل کیا گیا اور میت کے دیدار کے دوران خالہ زرینہ بیگم بے ہوش ہوگئیں جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے زرینہ بیگم کی موت کی تصدیق کردی اور بتایا کہ دل کا دورہ پڑ نے سے زرینہ فوت ہوگئیں ۔ اندرون 2 گھنٹے خالہ اور بھانجہ کی موت سے بھوانی پورم کی عوام اور افراد خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا۔ ع