ماسکو۔ روس کے وزیر صحت میخائل موراشکو نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ دو ہفتے کے اندر کورونا وائرس کی روسی ویکسین کی پہلی کھیپ بازار میں آئے گی۔ موراشکو نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ دو ہفتے کے اندر کووڈ۔19 کی روسی ویکسین کی پہلی کھیپ کو بازار میں اتار دیا جائے گا۔ لوگ اس ویکسین کو اپنی مرضی سے لگوا سکیں گے ۔ ایسے تقریبا 20% ڈاکٹر ہیں جن کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف لوگ ایمونٹی بڑھا چکے ہیں اس لئے انہیں یہ ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ویکسین لگوانا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ انہیں خود کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روس ویکسین کے معاملے میں پہلے اپنے شہریوں کو ترجیح دے گا۔ اس کے بعد ہی ویکسین کے ایکسپورٹ کے بارے میں سوچا جائے گا۔ روس کے وزیر صحت نے کہا کہ کووڈ ۔19 کے خلاف تیار کی گئی ویکسین یقینی طور پر کارگر ہے اور یہ دیگر ممالک کو بھی مہیا کرائی جائے گی لیکن گھریلو سطح پر اس کی مانگ کو ذہن میں رکھ کر سپلائی کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ مراسکو نے کووڈ۔19 کے خلاف تیار کی گئی روس کی ویکسین کے معیار اور سکیورٹی کے سلسلے میں اٹھائے جارہے سوالوں کو از سر نو خارج کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد بتایا ہے۔