اندرون 45 یوم ڈمپنگ یارڈ و دیگر کام تکمیل کریں

   

چنتامڈ کا میں تعمیراتی و ترقیاتی کاموں سے متعلق اجلاس ، ہریش راؤ کا خطاب

سدی پیٹ ۔ وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ کا آبائی وطن چنتا مڈکا میں نو تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کے متعلق وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ نے آج ضلع کلکٹر وینکٹ رام ریڈی کے ہمراہ کلکٹریٹ سدی پیٹ کے میٹنگ ہال میں جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس خصوص میں وزیر موصوف نے اجلاس میں موجود عہدیداروں و ایجنسی ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ موضع چنتامڈکا و اطراف کے مواضعات انکم پیٹ ، دماچیرو ، سیتارام پلی جاریہ تعمیری و تریقاتی کاموں بالخصوص مکانات کی تعمیر کو دسہرہ تہوار تک تکمیل کرلے ۔ انہوں نے چنتامڈکا میں مکانات کی تمعیر میں تاخیر پر انجینئیرنگ عہدیداروں ، گتہ داروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کیا ۔ علاوہ اسکے موضع ہذا میں اندرون 45 یوم ڈمپنگ یارڈ ، اسماشان ( ہندو قبرستان ) و دیگر انجذابی گڑھے وغیرہ تکیل کرلے ۔ مزید انہوں نے کہا کہ مذکورہ تمام مواضعات میں ماباقی کاموں کو جنگی خطوط مرحلہ مکمل کرلے ۔ دسہرہ تہوار کے موقع پر تمام مواضعات ایکشن پلان کے تحت ترقی پذیر ہوجائے ۔ اس کے علاوہ عہدیدار عوامی قائدین ، بہتر تال میل کے ساتھ کاموں کو مکمل کرلے ۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر پدماکر راؤ ، بلدیہ صدرنشین راج نرسو ، موڈا چیرمین رویندر ریڈی کے علاوہ عوامی قائدین و دیگر موجود تھے۔