نیویارک : ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کے لیے 2022 کافی خراب سال ثابت ہوا تھا جس دوران ان کی دولت میں 130 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی آئی۔ایلون مسک نے 2023 کا آغاز 137 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کے طور پر کیا تھا۔یہ سال ٹیسلا کے مالک کے لیے اب تک بہت اچھا ثابت ہوا ہے کہ 6 ماہ کے دوران ان کی دولت میں 100 ارب ڈالرز سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق 20 جون کو ایلون مسک کے اثاثوں میں 9.95 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اور وہ 243 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔