اندریش کمار کا دارلعلوم دیوبند کا دورہ کیا گل کھلائے گا، دیکھیں پروفیسر اپرونندا اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔

,

   

پچھلے دنوں مسلم راشٹریہ منچ کے صدر اندریش کمار نے دارلعلوم دیوبند کا دورہ کیا اور وہاں کے اساتذہ اور مہتمم صاحب سے ملاقات کی اور انہوں نے انکے اس دورے کا خیر مقدم کیا اور پرتپاک استقبال کیا۔ کیا انکی یہ ملاقات مسلم قوم کےلیے نیک شگون ثابت ہوگی، یا مسلمانوں کے بارے میں وہ اپنی سوچ کو بدل دیں گے، یا اگر سوچ بدلے گی نہیں تو اس ملاقات کا کیا نتیجہ نکلے گا پڑھیے پروفیسر اپرونندا نے کیا کہا۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی پوری جانکاری نہیں ہے کہ وہاں بات چیت کیا ہوئی، اور بنا جانکاری کے کچھ کہنا یہ ٹھیک نہیں ہے، لیکن ارایس ایس اور مسلم راشٹریہ منچ کا ایک ہی کام ہے کہ مسلمانوں کو پالتو بنایا جائے، ار ایس ایس کے بارے میں تو ہم سب جانتے ہیں کہ وہ یہ کہنے پر بضد ہے کہ ہندوستان کا پہلا شہری ہندو ہے، باقی سب اسکے بعد اتے ہیں، اور یہ لوگ اپنی باتوں سے ابھی تک نہیں مکھرے ہیں کہ بھارت میں رہنا ہے تو وندے ماترم اور جی شری رام جیسے نعرے لگانے ہونگے۔ اور حال ہی میں انکے ایک وزیر نے یہ بات کہی ہے۔ 

تو سوال ہے کہ کیا انہوں نے اپنے سوچ کو بدلا ہے اگر یہ نہیں بدلا ہے تو ار یس یس کے ماڈل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ وہ ماڈل مسلمانوں کے صفائے کا نہیں ہے۔۔ بلکہ انکی سوچ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جائے گی۔۔ مگر چھوٹے چھوٹے واقعات تو ہوتے رہیں گے۔۔ 

ویڈیو ضرور دیکھیں۔ 

YouTube video