اندر اماں مکانات میں بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی

   

یلاریڈی رکن اسمبلی کے ہاتھوں پٹہ جات کی تقسیم
یلاریڈی ۔ 23 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اندراماں مکانات کی منظوری میں کسی قسم کی کوئی بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بات رکن اسمبلی مدن موہن راؤ نے کہی۔ انہوں نے مزید انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ عہدیدار یا کمیٹی ارکان بدعنوانی میں ملوث رہیں تو کارروائی کی جائے گی۔ رکن اسمبلی نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ علاقہ پر کسان ویدیکا میں اندراماں مکانات کے پٹہ جات مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے۔ بعد ازاں رکن اسمبلی مدن موہن راؤ نے یلاریڈی کیمپ آفس میں 120 اندراماں مکانات کے مستحقین کو پٹہ جات حوالے کئے اور منڈل کے والی ملکاپلی سفدل پور، علاقوں میں اندراماں مکانات کا سنگ بنیاد رکھا اور تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر ایم ایل سی چیرمین اجیتا وینکٹ رام ریڈی، میونسپل کمشنر مہیش کمار، سریدھر گوڑ، ڈی ایل پی او سریندر، سائی بابا، ونود گوڑ، پرشانت گوڑ، سرینواس ریڈی، وٹھل ریڈی، تحصیلدار سرینواس راؤ، ایم پی ڈی او پربھاکر چاری اور کانگریس قائدین و ارکان کثرت سے موجود تھے۔