اندور۔ گوندیا۔حیدرآباد ایئر لائن سروس کا آغاز

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج اندور۔گوندیا۔حیدرآباد ایئر لائن سروس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ مدھیہ پردیش کے تمام شہروں کو فضائی خدمات سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ مسٹرچوہان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں عام آدمی کا ہوائی سفر کا خواب بھی پورا ہو رہا ہے ۔ پہلے کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ نچلے اور متوسط طبقے کے لوگ بھی کبھی ہوائی جہاز سے سفر کر سکیں گے ، لیکن وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہوائی چپل پہننے والا بھی ہوائی سفر کرے گا اور شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا بڑے جوش و جذبے کے ساتھ اس خواب کو شرمندہ تعبیر کررہے ہیں ۔ پروگرام میں ورچوئل شامل ہوئے مسٹر سندھیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسٹر چوہان نے کہا کہ انہوں نے مدھیہ پردیش کو بہت سے تحفے دیے ہیں ۔ آج کی فلائٹ خاص ہے کیونکہ یہ مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کو جوڑ رہی ہے ۔ گوالیار ہوائی اڈے کی توسیع کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ نئے ہوائی اڈے کی تعمیر پر بھی بات چیت کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ فضائی سروس کا معجزہ ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے دوران ہندوستان کے تمام شہریوں کو وزیر اعظم مودی کی قیادت اور سندھیا کی کوششوں کی بدولت واپس لانا ممکن ہوا ہے ۔