اندور اور بھوپال میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا امکان

   

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، ریاست میں کورونا کے 467 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اندور میں 173 اور بھوپال میں 104 نئے مریضوں کے ساتھ حکومت کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ تب سے نائٹ کرفیو نافذ کی قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئی ہیں۔ایک مہینہ پہلے 1 فروری کو 151 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ پچھلے چار دنوں سے 400 سے زیادہ کیسز آرہے ہیں۔ اس کے پیش نظر جلد ہی چیف منسٹر شیوراج سنگھ کم از کم اندور اور بھوپال میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔