کونسلرز نے پڑھنے سے انکار کردیا، ایوان میں ہنگامہ
اندور9 اپریل(ایجنسیز) مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں میونسپل کارپوریشن کا معمول کا بجٹ اجلاس اس وقت بڑے سیاسی تنازعہ میں تبدیل ہو گیا جب کانگریس کی دو خاتون کونسلرز نے ’’وندے ماترم‘‘ پڑھنے سے انکار کر دیا جس کے بعد ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ چہارشنبہ کو اجلاس میں کانگریس کونسلر فوزیہ شیخ علیم اور روبینہ اقبال نے قومی نغمہ گانے میں حصہ لینے سے گریز کیا۔ فوزیہ نے کہا کہ ان کا مذہب انہیں وندے ماترم گانے کی اجازت نہیں دیتا، جبکہ آئین انہیں مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے، اس لیے انہیں مجبور نہیں کیا جا سکتا۔انکار کے فوراً بعد بی جے پی کونسلرز مشتعل ہو گئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔ بڑھتے ہوئے ہنگامے کے پیش نظر چیئرمین نے نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے فوزیہ شیخ کو ایوان سے باہر جانے کی ہدایت دی۔A/H