اندور میں کورونا کے 1487نئے معاملات، 8 کی موت

   

اندور۔ مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں کورونا کے 1487نئے معاملے سامنے آنے کے علاوہ 8زیرعلاج متاثرین کی موت درج کی گئی ہے ۔ سرکاری اطلاع کے مطابق کل 9759نمونوں کی جانچ میں انفیکشن کی شرح 15.23فیصد کے ساتھ 1487نئے معاملے سامنے آئے ۔ اس کے علاوہ 2619زیرعلاج مریضوں کو صحت یاب قرار دیئے جانے کے بعد ایکٹیو کیس کی تعداد 14,888رہ گئی ہے ۔
اب تک ٹیسٹ کئے گئے 13,26,581لوگوں کے سیمپل میں 1,37,878متاثرہ سامنے آچکے ہیں۔ ان میں سے علاج کے بعد 1,21,729کو صحت مند قرار دیا گیا ہے ۔ علاج کے دوران 1261لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔