اندور : مدھیہ پردیش کے ضلع اندورمیں کورونا کے 1817 نئے کیسز سامنے آنے کے علاوہ 7 زیرعلاج مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔سرکاری معلومات کے مطابق منگل کے روز جانچے گئے 10015 کووڈ 19 کے نمونوں میں انفیکشن کی شرح 18.14 فیصدرہی ۔ گذشتہ روز 582 زیر علاج مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد ضلع میں ایکٹو کیسز کی تعداد 12930 درج کی گئی ۔ضلع میں اب تک جانچے گئے کل 1216456 مشتبہ نمونوں میں 119902 پازیٹو پائے گئے ہیں ۔