پولیس نے پوسٹر ہٹا کر مقدمہ درج کرلیا
بھوپال ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کے ایک گاؤں میں مسلمان تاجرین کے داخلہ پر امتناع کے ساتھ ایک بورڈ لگا دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے بورڈ کو ہٹا دیا اور نامعلوم افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا۔ دیپال پور تحصیل میں پیمالپور گاؤں میں یہ پوسٹر ہفتہ کے دن لگایا گیا تھا۔ ڈی آئی جی اندور، ہری نارائن چاری مشرا نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملتے ہی پوسٹر ہٹادیا گیا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سینئر کانگریس قائد و سابق چیف منسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے اس واقعہ پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں اس طرح منافرت قومی مفاد میں نہیں ہیں۔