اندھراپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نائیڈو نے موجودہ وزیر اعلیٰ جگن پر کی سخت تنقید

   

اندھراپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے ریاست اندھراپردیش کی موجودہ حکومت کو عوام کے خلاف کام کرنے والی کہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام پر نقصان پہنچانے والی پالیسیاں نافذ کر رہی ہے، اور حزب اختلاف پارٹی کے لیڈران پر بے بنیاد الزامات ڈال کر طرح طرح کے مقدمات درج کروا رہی ہے۔ نائیڈو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کا نظریہ سائیکو کی طرح ہے جو ریاست کےلیے ٹھیک نہیں ہے۔

واضح رہے چندر بابو نائیڈو تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ ہیں اور تلنگانہ اندھراپردیش کی تقسیم کے بعد اندھراپردیش کے پہلے وزیر اعلیٰ ہیں۔