اندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ ائین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں:ٹی ڈی پی لیڈر

   

امراوتی: بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے پر ریاستی چیف سکریٹری کی جانب سے ریاستی الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھنے کے بعد تلگودیشم پارٹی کے رہنما یانمالا رام کرشنوڈو نے منگل کو کہا کہ وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے “آئین کا مذاق اڑایا” ہے۔

نیلم سہنی نے ایس ای سی کو لکھے اپنے خط میں کہا تھا کہ “آئندہ 3 سے 4 ہفتوں تک صورتحال قابو میں ہے۔” سہنی نے ریاستی الیکشن کمشنر سے درخواست کی تھی کہ وہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دیں اور پہلے اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق انتخابات کرائیں۔

رام کرشنوڈو نے کہا وہ ریاست کا وزیر اعلی بننے کے اہل نہیں ہے۔ جگن کو خوف ہے کہ اگر دوبارہ انتخابات کا انعقاد ہوا تو اینٹی انکیمبینسی کی وجہ سے ان کی پارٹی کا صفایا ہوجائے گا ۔

انہوں نے یہ بھی اپیل کی کہ “مرکزی حکومت کو آئینی اداروں کی توہین کرنے کے لئے ریڈی کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی”۔

آندھرا پردیش ایس ای سی نے کورونا وائرس کے وبا کو ایک وجہ قرار دیتے ہوئے ریاست میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔