کابل ؍ ریاض: شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے ’’نور سعودی‘‘ رضاکارانہ پروگرام کے تحت افغانستان کے صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں اندھے پن اور اس کے اسباب سے بچاؤ کے لیے ایک مہم چلائی۔ یہ مہم “البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن” کے تعاون سے انجام دی گئی۔اس حوالے سے شاہ سلمان مرکز کی رضاکار طبی ٹیم نے بتایا کہ مہم کے آغاز سے اب تک 2791 مریض اس سے مستفید ہو چکے ہیں اور مہم کے دوران 289 آپریشن کیے گئے، جو تمام کے تمام کامیاب رہے۔یہ سرگرمی مملکت کی جانب سے آنکھوں کے امراض سے متعلق طبی رضاکارانہ خدمات کے دائرے میں آتی ہے، جو شاہ سلمان مرکز کے ذریعے ان ممالک کے لیے انجام دی جا رہی ہیں جو اس وقت شدید ضرورت اور مشکلات سے دوچار ہیں۔ یہ بات سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA نے بتائی۔