کرام ویل۔ ہندوستانی گولفر انربان لاہیڑی نے اگلے مہینے ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں مردگولف ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا موقع ملنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کھیل اور اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ان کا فرض ہے ۔ وہ اولمپک میں ہندوستان کے لئے خاص کارکردگی پیش کرنا چاہتے ہیں۔انٹرنیشنل گولف فیڈریشن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انربان لاہیڑی اگلے مہینے ٹوکیو اولمپک میں مرد گولف میں ہندستان کے واحد نمائندے ہوں گے ۔ ریو 2016کے بعد انربان لاہیڑی دوسری بار اولمپک میں ملک کی نمائندگی کریں گے ۔