ہجومی تشدد کو روکنے 49 ، مودی کی تائید میں 62 شاعر ، ادیب و دانشور
نئی دہلی 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں بڑھتے ہجومی تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 49 نامور شخصیتوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو کھلا خط بھیجا تھا جس کے جواب میں 62 سلیبریٹیز بشمول کنگنا رناوت ، سی بی ایف سی چیرمین پراسون جوشی نے اُس کھلے خط کے خلاف تحریری اظہار خیال کیا ہے۔ تازہ مکتوب میں سوال اُٹھایا گیا کہ منتخب واقعات اور جھوٹی کہانیوں کو اُچھالا جارہا ہے۔ پی ایم لنچنگ کے خلاف بار بار لب کشائی کرچکے ہیں اور متعلقہ ریاستی حکومتوںکو ضروری کارروائی کا اختیار ہے۔