انسانیت پھر سے شرمسار ، ایک نا بالغ لڑکی کے ساتھ چار سال تک جنسی استحصال کرنے والے 3 افراد گرفتار

,

   

حیدر آباد ۔نابالغ لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری کے تعداد روز بروز بڑھتے چلے جا رہے ، شہر حیدرباد کے مانی پورہ نامی ایک علاقہ میں نا بالغ کے ساتھ جنسی استحصال کے معاملہ میں ایک ملزم کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا پولس پر الزام عائد کرتے ہوے متاثرہ کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا ، تفصیلات کے مطابق راجیشور نام کے اسی کے ایک رشتہ دار نے نشہ ور چیزیں پیلا کر ریپ کیا اور ویڈیو بھی بنایی، اور ویڈیو کو شوشل میڈیا پر نشر کرنے کی دھمکی دیتے ہوے چار سال تک ریپ کیا۔اور اس نے اپنے دوستوں کو بھی اس انسانیت سوز کام میں شامل کر دیا تھا، گذشتہ چار سال سے متاثرہ لڑکی انتہای تکلیف میں تھی ، مگر انکی بہت سی دھمکیوں سے ڈر کر ملزم کی شکایت کر نے پر خوف زدہ تھی ۔ آخر تنگ آکر پچس دسمبر کو اس نے شکایت کی اور انہیں گرفتار کرایا، پولس کے پاس پوراثبوت موجود ہے ، متاثرہ کے لیے پولس نے جنہیں گواہ مقرر کیا تھا وہ بھی اس جرم میں شامل تھا پولس نے انہیں گرفتار نہیں کیا ہے گھروالوں نے پولس پر یک طرفہ کاروایی کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ اہل خانہ کے احتجاج کے بعد پولس وہاں پہونچ کر ان سے پورے معاملہ کے جانکاری لی اور ملزیمین کے خلا سخت کاروایی کرنے کا وعدہ کیا۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے انکے علاوہ کچھ اور نام بھی بتاے ہیں پولس انکی بھی تلا شی کر رہی ہے، اور اس پورے معاملہ کی جانچ کے لیے اعلی افیسران کو متعین کیا گیاہے۔

سیاست نیوز