انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی اقوام متحدہ میں معاہدہ

   

ریاض ؍ نیویارک : سعودی انسانی حقوق کے کمیشن اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہونے والے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر دستخط کرلئے ہیں۔ یہ معاہدہ کمیٹی برائے انسداد انسانی اسمگلنگ کے قومی ایکشن پلان کے مقاصد کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔سعودی انسانی حقوق کمیشن کی صدر ھلا التویجری نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ گھناؤنے جرائم میں سے ایک ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور افراد کو ان کی آزادی اور وقار سے محروم رکھتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب نے قوائد و ضوابط لاگو کرکے اور عالمی معاہدوں کے ذریعہ ایک قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک تیار کیا ہے جو بغیر کسی امتیاز کے ہر ایک شخص کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے اور متاثرہ افراد کی مدد کرتا ہے۔