انسانی امداد لے جانے والے ٹرک رفح سرحدی گذرگاہ پر داخلے کے منتظر

   

غزہ : اسرائیل، مصر اور اقوامِ متحدہ کے درمیان جلد ہی جنگ بندی معاہدہ ہو جائے گا، ان اطلاعات کے بعد انسانی امداد لے جانے والے 100 سے زیادہ ٹرک پیر کے روز رفح سرحدی گذرگاہ پر داخلے کے منتظر ہیں۔تاہم حماس کے اہلکار عزت الرشیق نے پیر کو میڈیاکو بتایا کہ مصر کے ساتھ رفح سرحدی گذرگاہ کھولنے یا عارضی جنگ بندی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ جب ہمسایہ ملک مصر میں سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اس طرح کے معاہدے پر عمل درآمد ہونا تھا تو اس کے آدھے گھنٹے بعد اسرائیل نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں جنوبی غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے تردید کی گئی۔وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کے دفتر سے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ غیر ملکیوں کو نکالنے کے بدلے غزہ میں فی الحال کوئی جنگ بندی اور انسانی امداد نہیں کی گئی ہے۔