غزہ:12اکٹوبر ( ایجنسیز ) غزہ میں طویل انتظار کے بعد امن اور امداد کی نئی صبح طلوع ہورہی ہے ۔ آج ہم آپ کو غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں گے ، جہاں انسانی امداد اور جنگ بندی کی خبریں امید جگارہی ہیں ۔ اتوار کی صبح رفح سرحدی گزر گاہ سے درجنوں امدادی ٹرک غزہ کی جانب روانہ ہوئے ۔ یہ ٹرک خوراک اور دیگر ضروری اشیاء سے لدے ہوئے تھے ۔ کرم ابو سالم اور العوجہ کے راستے یہ امداد غزہ پہنچائی جارہی ہے ۔ پہلے گھنٹے میں نوے ٹرک مصر کی جانب سے رفح کراسنگ پار کرگئے ۔ مجموعی طور پر چارسو امدادی ٹرکوں کی آمد متوقع ہے ۔ مارچ کے بعد پہلی بار العوجہ کراسنگ بھی امداد کیلئے استعمال ہورہی ہے ۔ تمام فریقوں کے درمیان رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کیلئے رابطے جاری ہیں ۔ آئندہ منگل کو فلسطین کی جانب سے یہ کراسنگ کھلنے کا امکان ہے ۔ اس سے زخمیوں ، مریضوں اور دیگر افراد کی آمد و رفت ممکن ہوسکے گی ۔ یہ اقدام غزہ میں پھنسے فلسطینی شہریوں ، غیر ملکیوں اور دوہری شہریت رکھنے والوں کیلئے اہم ہے ۔ مصر میں پھنسے افراد بھی اس راستے سے واپس آسکیں گے ۔