انسانی جانیں بہت قیمتی ، لاپرواہی پر حادثات کا خطرہ

   

Ferty9 Clinic

سنگاریڈی میں ٹریفک قواعد پر شعور بیداری ریالی ، نرملا جگا ریڈی کا خطاب
سنگاریڈی8 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )قومی شاہراہ تحفظ ماہ کے موقع پر ضلع ٹرانسپورٹ محکمہ کی جانب سے عوام میں سڑکوں کی حفاظت سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے آئی بی سے ضلع کلکٹریٹ تک بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں مختلف بائیک شو رومز کے ملازمین عملہ اور طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ٹی جی آئی آئی سی چیئرپرسن نرملا جئے پرکاش ریڈی نے جھنڈی دکھا کر بائیک ریلی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی جانیں نہایت قیمتی ہیں اور لاپرواہی سے حادثات کو دعوت نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سڑکوں کی حفاظت کے اصولوں پر لازمی عمل کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نابالغ بچوں کو گاڑیاں دینے والے والدین کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ سڑک حادثات کی روک تھام میں ہر شہری کی ذمہ داری نہایت اہم ہے ڈی ایس پی ستّیا گوڑ نے کہا کہ اگر ٹریفک قوانین پر نظم و ضبط کے ساتھ عمل کیا جائے تو بیشتر حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ نابالغ بچوں کو گاڑی چلانے سے روکیں اور انہیں آگاہی فراہم کریں۔ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی قرار دیا ضلع ٹرانسپورٹ افسر ارونا نے کہا کہ روڈ سیفٹی ماہ کے تحت ضلع بھر میں تمام طبقات کے لیے بیداری پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے گاڑی چلانے والوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے محفوظ سفر کریں۔اس موقع پر ضلع ٹرانسپورٹ افسر ارونا، ڈی ایس پی ستّیا گوڑ، ٹرانسپورٹ محکمہ کے ارکان طاہر، متعلقہ افسران اور دیگر شریک تھے۔