حیدرآباد ٹرپل آئی ٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق، 18 جون کو کمپیوٹر ویژن میں سافٹ ویئر کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 10 جون (سیاست نیوز) انسانی جسم میں فوری ہونے والی تبدیلیوں، جذبات اور احساسات کا پتہ چلانے والے سافٹ ویر کو تیار کرلیا گیا ہے۔ حیدرآباد ٹرپل آئی ٹی کے تحقیق کاروں نے اس سافٹ ویر کو تیار کیا ہے جس کے ذریعہ انسانی جذبات اور احساسات اور اس کے ذریعہ ہونے والی تبدیلیوں کا فوری پتہ چلایا جاسکتا ہے۔ تحقیق کار سائنسدانوں درو سری واستوا، آدتیہ کمار سنگھ اور پروفیسر مکارند شپسوی نے اس سافٹ ویر کو تیار کیا ہے۔ خوشی کے لمحات اور غم کے لمحات جذباتی موقعوں اور مایوسی کے اوقات انسانی جذبات اور احساسات کس حدتک تبدیلی لاتے ہیں اور انسانی مساج ایسے موقعوں پر کس طرح سے انسانی جسم کو ظاہر کرتا ہے، اس سافٹ ویر سے پتہ چلایا جاسکتا ہے۔ ریسرچ اسکالر کا دعویٰ ہیکہ اس مشین لرنگ سافٹ ویر کے ذریعہ یہ ممکن ہے۔ اس سافٹ ویر کو آزمانے کیلئے ہندی، تلگو، ٹامل اور کناڈا فلموںکا انتخاب کیا اور ان کے ویڈیوز کو کمپیوٹر سے جوڑتے ہوئے مشن لرنگ سافٹ ویئر کو ٹسٹ کیا گیا۔ فلمی ایکٹرس کے جذبات کو پرکھنے کے بعد اس مشین نے نتائج پیش کئے۔ اس تحقیق کو وینکور میں جاریہ ماہ 18 تاریخ کو منعقد ہونے والے کمپیوٹر ویژن اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ہندوستان میں سیر و تفریح کا بہترین ذریعہ فلمیں مانی جاتی ہیں۔ فلموں کو دیکھنے کے دوران مناظر کو دیکھ کر شائقین کا جذباتی ہونا اور فلم میں موجودہ سین کے لحاظ سے خوشی، غم، مایوسی اور غصہ جیسے احساسات کا آسانی سے پتہ چلایا جاسکتا ہے اور اس مشن لرنگ سافٹ ویر کو اسی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ع