انسانی حقوق تنظیموں کے آڑ میں چند آرگنائزیشن کی کارروائیاں خلاف ورزی کے مرتکب

   

حیدرآباد۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) انسانی حقوق تنظیموں کی آڑ میں چند آرگنائزیشن کی جانب سے کئے جارہے اقدامات اور کارروائیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ جو حقیقی خدمت گذار این جی اوز کو بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار محمد عرفان، معین الدین رکن انسانی حقوق کمیشن تلنگانہ نے کیا۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ حالیہ دنوں ایسی این جی اوز اور تنظیموں کی کارروائیاں اور بدعنوانیوں کے واقعات منظر عام پر آئے جو انسانی حقوق کی آڑ میں بے سہارا اور مجبور عوام کے ساتھ انصاف کے نام پر استحصال کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے این جی اوز کو قانون کے ذریعہ اختیار دیا گیا ہے، لیکن چند کی جانب سے اس کا غلط اور شخصی مفاد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جو نہایت ہی افسوس ناک عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی و ریاستی انسانی حقوق کمیشن میں صدر نشین اور دیگر اراکین کا انتخاب حکومت کی جانب سے کیا جاتا ہے جو انسانی حقوق کے قوانین کے دائرے میں مقدمات کی یکسوئی کرتے ہیں۔ عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے مسائل راست طور پر انسانی حقوق کمیشن سے رجوع کریں یا پھر پوسٹ کے ذریعہ روانہ کریں بلکہ ان دھوکہ بازوں کا شکار نہ بنیں۔ ع