نئی دہلی۔4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد ششی تھرور کی نگرانی میں قائم ایک پارلیمانی پیانل نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یو آئی ڈی اے آئی کے تحت فراہم کردہ عوامی تفصیل و عوامی زندگی کے امور کے تحفظ کی جانچ کریگا اور اس کے کارکرد ہونے کا جائزہ لے گا۔ یہ بات لوک سبھا سکریٹریٹ کے بیان میں کہی گئی۔ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی نے پالیسی سازی کے مسائل سمیت کئی موضوعات جانچ کیلئے منتخب کئے ہیں۔ اسکے علاوہ یہ کمیٹی مواصلات کو باقاعدہ بنانے والی کمیٹی ٹی آر اے آئی بھارت سنچارنگم، مہانگر ٹیلی فون نمبر کے علاوہ ملک کی 5جی کی تیاری کا بھی جائزہ لے گی۔
