انسانی حقوق کمیشن کی عدم تشکیل پر ہائی کورٹ کی ناراضگی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 9 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کمیشن کی تشکیل میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ چیف جسٹس اجل بھویاں اور جسٹس این تکارام جی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے انسانی حقوق کمیشن کی عدم تشکیل پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ شاید حکومت کمیشن کی ضرورت محسوس نہیں کر رہی ۔ عدالت نے حکومت کو 21 جولائی تک کا وقت دیا تاکہ اس بات کی اطلاع دی جائے کہ صدر نشین اور ارکان کمیشن کا تقرر کب تک کیا جائیگا۔ شہر کے ایک وکیل نے مفاد عامہ درخواست دائر کرکے عدالت کو بتایا کہ کئی ماہ سے انسانی حقوق کمیشن غیر کارکرد ہوچکا ہے۔ عدالت نے حیرت کا اظہار کیا کہ گزشتہ اپریل میں کمیشن کی تشکیل سے متعلق احکام کی اجرائی کے باوجود صدر نشین و ارکان کا تقرر نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس نے انتباہ دیا کہ 21 جولائی تک حکومت وضاحت نہ کرے تو پھر چیف سکریٹری کو عدالت میں طلب کیا جائیگا۔ ر