انسانی حقوق کمیشن کی ٹیم کا کل دورہ جامعہ ملیہ

,

   

نئی دہلی ۔ /12 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے کہا کہ قومی انسانی حقوق کمیشن کی ایک ٹیم /14 جنوری کو کیمپس کا دورہ کریں گی ۔ یہ ٹیم اپنے دورہ کے دوران زخمی ہونے والے طلباء کے بیانات قلمبند کریں گی اور عینی شاہدین کے بیانات بھی حاصل کریں گی ۔ /15 ڈسمبر کو جامعہ ملیہ میں پیش آئے واقعہ پر سارے ملک میں افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ پولیس نے مبینہ طور پر طلباء کو نشانہ بناتے ہوئے ظلم و زیادتی کی تھی ۔ دہلی پولیس نے کیمپس میں گھس کر احتجاجی طلباء پر حملہ کیا تھا ۔ /15 ڈسمبر کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد بھڑک اٹھا تھا ۔