انسانی حقوق کے ممتاز رہنما جی مادھو راؤ کی میت میڈیکل کالج کے حوالے، وصیت پر عمل

   

نظام آباد : 29 / ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انسانی حقوق کے ممتاز رہنما سینئر وکیل اور دانشور گو رے پاٹی مادھو راؤ کا کل صبح دیہانت ہوگیاتھا ان کی وصیت کے مطابق ان کی نعش کو میڈیکل کالج کے طالب علموں کی تحقیق کے لیے عطیہ کردیاگیا۔ پوٹو سوریام CPI(M-L) نیو ڈیموکریسی ریاستی سکریٹری اور بہت سے دیگر مقررین نے گور ے پاٹی مادھو راؤ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیہانت کے بعد بھی ایک مثالی مظاہرہ کیا۔ اتوار کی صبح 10 بجے ان کی جسد خاکی کو ان کی رہائش گاہ سے سی پی آئی (ایم-ایل) نیو ڈیموکریسی ڈسٹرکٹ آفس، نیلم رام چندرایا بھون منتقل کیا گیا، جہاں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ تعزیتی اجلاس کی صدارت نیو ڈیموکریسی کے ضلع سکریٹری اکولا پاپایا نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ وہ ساری زندگی مظلوموں کی آواز بن کر کھڑے رہے عدلیہ اور سماجی نظام کے خلاف لڑنے پر انہیں سراہا گیا۔ تعزیتی اجلاس کے بعد انسانی حقوق کے رہنما امر رہے کہ نعرے لگاتے ہوئے کوٹاگلی پارٹی دفتر سے مارکنڈے مندر جمعرات بازار، مدیراج گلی گنڈہ گورنمنٹ میڈیکل کالج تک ایک بہت بڑی رانی نکالی گئی اور میڈیکل کالج پہنچ کر ان کی نعش کو انٹانمی ڈپارٹمنٹ کے حوالے کی گئی ۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ مینا سہانی ، دختر مدھو میتا ، ان کے برادران جگن موہن ، نیرا پرسا د ، شرت چندرا، راما کرشنا ، سابق رکن اسمبلی مانڈوا وینکٹیشو ررائو ، انسانی حقوق کے کوآرڈنیٹر وی ایس کرشنا ،ریاستی صدر وجن رائو ، ٹی یو ڈبلیو قومی قائدین جھانکی کے علاوہ سی پی ایم ایل نیو ڈیمو کریسی آکولہ پاپایا و دیگر بھی موجود تھے ۔