انسانی دماغ میں ’’ چِپ‘‘ لگانے کی کامیاب سرجری،ایلون مسک کا دعویٰ

   

Ferty9 Clinic

نیویارک: الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی سربراہی میں اسٹارٹ اپ کمپنی ‘نیورالنک’ نے پیر کو انسانی دماغ میں کامیابی سے ایک چپ نصب کر دی ہے۔ نیوروٹیکنالوجی کی بنیاد 2016 میں ایلون مسک کے ساتھ شریک بانی کے طور پر رکھی گئی تھی، جس کا مقصد انسانی دماغ اور کمپیوٹر کے درمیان براہ راست تعلق کو بہتر بنانا تھا۔اس کا مقصد انسانی توانائی کو مضبوط کرنا اور پارکنسنز جیسی بیماریوں کو روکنا ہے۔ انسانی دماغ میں لگائے گئے چپ کو انسان اور مصنوعی ذہانت کے درمیان علامتی تعلق کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کل ہم نے اس آدمی کے دماغ میں ایک چپ لگائی۔ مریض آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہا ہے۔