سوئٹزرلینڈ ۔ 16۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام )سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے نوبل لاریٹ اور ممتاز ماہر طبیعات مائیکل میئر کا دعویٰ ہے کہ انسان کبھی بھی کرہ ارض کے نظام شمسی کے باہر دوسرے سیاروں میں ہجرت نہیں کرے گا یا منتقل نہیں ہوگا۔ میئر اور ان کے ساتھی ڈی ڈییر کیولیز کو نوبل پرائز فار فزکس یعنی طبیعات کے لئے امن کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ ان دونوں کو یہ ایوارڈ نام نہاد ایکسوپلانیٹ کا پتہ چلانے سے متعلق تکنیکس پر ریسرچ کے لئے دیا گیا۔ میڈرڈ میں ایک کانفرنس کے دوران فارغ وقت نکالتے ہوئے میئر نے عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کی۔ اے ایف پی کے نمائندے نے انسانوں کے دوسرے سیاروں پر امکانی منتقلی کے بارے میں دریافت کیا تھا جس پر انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر ہم ایکسو پلانیٹ کے بارے میں بات کررہے ہیں تو یہ واضح ہے کہ نسل انسانی ان سیاروں کو نقل مکانی نہیں کرے گی کیونکہ یہ سیارے ہمارے کرہ ارض سے بہت دور ہیں۔ اس تعلق سے غور کرنے کی بجائے ہمیں اپنے کرہ ارض کو بہتر بنانے کے بارے میں فکر کرنی چاہئے۔
